الیکشن 2018 ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے

الیکشن 2018 ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے
الیکشن 2018 ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث انتخابات کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث آئندہ عام انتخابات گزشتہ الیکشن سے 4گنا زیادہ مہنگے ہو سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولنگ سٹیشنز کیلئے 80ہزار سی سی ٹی وی کیمرے خریدے جار ہے ہیں ،الیکشن کمیشن ایک ارب روپے کے ایک لاکھ سمارٹ فونز خریدے گا جبکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 70ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔نئے انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کیلئے 30کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔2018کے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز اور عملے کی تعداد میں اضافے کے باعث اخراجات بڑھے ہیں اور الیکشن پر 21سے 29ارب روپے خرچ ہو سکتے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں