فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پوری امت مسلمہ کے لئے باعث تشویش ہے : سید علی گیلانی

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پوری امت مسلمہ کے لئے باعث تشویش ہے : سید علی ...
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پوری امت مسلمہ کے لئے باعث تشویش ہے : سید علی گیلانی

  

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے فسلطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور سینکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ پن اور درندگی سے تعبیر کیا ہے۔

سری نگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی کا کہناتھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے بعد احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر بے تحاشا طاقت کا استعمال کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے اور اس کے خلاف پوری امت مسلمہ کو متحد کر کے مقابلہ کرنا چاہئے ۔ اسرائیل اس وقت انسانیت کش ہتھیار تیار کر رہا ہے جس کے لئے امریکہ بھی مدد دے رہا ہے جسے کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت پوری عرب دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اگر اس خطرے کی پیش بندی نہ کی گئی تو آج جس صورت حال سے فلسطین گزر رہا ہے پوری عرب دنیا اس سے بھی بدتر صورت حال سے دوچار ہو گی ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی