نا ئیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 6 فوجی ہلاک،12 زخمی

نا ئیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 6 فوجی ہلاک،12 زخمی
نا ئیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 6 فوجی ہلاک،12 زخمی

  

ابوجا(آن لائن) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں 6 نائجیرین فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

نائجیریا کے فوجی حکام نے بتایا ہے کہ بوکو حرام کے 2 مختلف حملوں میں 6 فوجی مارے گئے ہیں۔ پہلے واقعے میں شدت پسندوں نے گھات لگا کر اس وقت حملہ کیا جب فوجی گشت پر مامورتھے، اس حملے میں4 فوجی ہلاک اور جبکہ12 زخمی ہوئے۔ دوسرا حملہ بھی اسی علاقے میں ہوا، جس میں 2 فوجی مارے گئے۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ یہ دونوں حملے شورش زدہ صوبے بورنو میں کیے گئے۔واضح رہے کہ افریقی ملک نائجیریا میں 2009 سے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ 8 برس کے دوران شدت پسند گروہ کی مختلف کارروائیوں میں کم ازکم 20ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی