نوازشریف کا شہید عبدالمعید اور بشارت کو خراج عقیدت، پوری قوم شہداء کے ورثاء کی مقروض رہےگی:سابق وزیر اعظم

نوازشریف کا شہید عبدالمعید اور بشارت کو خراج عقیدت، پوری قوم شہداء کے ورثاء ...
نوازشریف کا شہید عبدالمعید اور بشارت کو خراج عقیدت، پوری قوم شہداء کے ورثاء کی مقروض رہےگی:سابق وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ  معید اور سپاہی بشارت جیسے شہدا پاکستانی قوم کا فخروغرور ہیں، پوری قوم شہداء کے ورثاء کی مقروض رہےگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہید لیفٹیننٹ معیداور ان کے ساتھ ملک و قوم کے مستقبل پر اپنی جان قربان کرنے والے سپاہی بشارت   کو خراج عقیدت پش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے بزدلانہ وار کرتے ہوئے آرمی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔آئی  ایس پی آر کے مطابق شہادت کا رتبہ پانے والے لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے والا سے ہے،جبکہ سپاہی بشارت گلگت کے علاقے دینور سے تعلق رکھتے تھے۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا ۔دوسری طرف پاک فوج کے دونوں جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،عمران خان ، سراج الحق ،سابق صدر آصف علی زرداری ،مولانا فضل الرحمن ،علامہ طاہر محمود اشرفی ،سمیت کئی رہنماؤں نے  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے کانوائے پر دہشت گردوں کے ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اس سے قبل ‏وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشث گردوں کے حملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏دہشت گرد اپنے  مذموم عزائم سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،ہر پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سپاہی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -