سری لنکن بحریہ نے 27 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے

سری لنکن بحریہ نے 27 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے
سری لنکن بحریہ نے 27 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے

  

کولمبو (آن لائن)سری لنکن بحریہ نے اپنے پانیوں میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے والے 27 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 5 کشتیاں تحویل میں لے لیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ جزیرہ ڈیلفٹ کے نزدیک کوسٹ گارڈ نے 27 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی5 کشتیاں تحویل میں لے لی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ان ماہی گیروں کو پوچھ گچھ کے لئے نیول کیمپ لے جایا گیا ہے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی