حکومت زور لگاکر مسلم لیگ ن کومقبول کررہی ہے :حامد میر کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ حکومت زور لگا کر مسلم لیگ ن کومقبول کررہی ہے ، شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا جبکہ ان پر کوئی کیس نہیں ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت زور لگا کر مسلم لیگ ن کو مقبو ل کر رہی ہے ، حمزہ شہباز شریف کانام بلیک لسٹ میں ڈال کر ان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے حالانکہ ان پر کوئی کیس نہیں ہے ، مریم اورنگزیب کے خلاف کسی گمنام کیس میں انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اوپر نیچے ہونیوالے تین چار فیصلوں کی وجہ لاہور کی احتساب عدالت کی جانب سے شہبازشریف کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دینا ہے جس سے لگتاہے کہ نیب بوکھلاگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان مقدمات سے کچھ نہ نکلا تو اس کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہی ہوگا ۔