”لاہور کے خواجے کے بعد سیالکوٹ کے خواجے کی باری “،وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے نیب آفس میں پڑی فائلیں دیکھ کر اہم انکشاف کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاہے کہ میں نے نیب آفس میں ایک افسر کے ٹیبل پر خواجہ آصف کے بارے میں بڑی بڑی فائلیں دیکھی ہیں جس سے مجھے لگ رہاہے کہ لاہور والے خواجے کے بعد سیالکوٹ کے خواجے کی باری آنیوالی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہا کہ اپوزیشن نیب پر ایک بیانیہ دے ، ان کے بیانیے میں تضاد موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت دس دس سال تک رہی ہیں لیکن میں پوچھتا ہوں کہ اگر جہانگیر ترین اورعلیم خان کرپٹ تھے تو ان کو پکڑا کیوں نہیں ہے ؟
انہوں نے کہا کہ میں نے نیب آفس میں ایک افسر کے ٹیبل پر خواجہ آصف کے بارے میں بڑی بڑی فائلیں دیکھی ہیں جس سے مجھے لگ رہاہے کہ لاہور والے خواجے کے بعد سیالکوٹ کے خواجے کی باری آنیوالی ہے ،میں نے جب نیب آفیسر سے پوچھا کہ مجھے خواجہ آصف کیس میں ڈیڑھ سال بعد کیوں بلایا تو اس کا کہنا تھاکہ نیب کا طریقہ کارکمپیوٹرائزڈ نہیں ہے اس لئے مقدمات تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں۔