سعودی عرب نے بھی باکسنگ کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے عامر خان کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے اپنے ملک میں باکسنگ کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد عامر کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سعودی سپورٹس پبلک اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ باکسر عامر خان کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ،وہ نئی نسل کو باکسنگ کی تعلیم و تربیت دینے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اس تجویز پر غور کیا جارہا ہے کہ عامر خان سے سعودی نوجوان باکسنگ کا ہنر کس طرح سے سیکھیں اور ان سے کس طرح تربیت حاصل کریں جبکہ عامر خان کی مدد سے بہترین ٹرینرز بھی تلاش کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ سعودی عرب میں زیر تکمیل زبردست منصوبوں سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا اور معاشرے کے مختلف طبقوں کی امنگیں پوری ہونگی۔