ٹیم کمزور ہونیکی وجہ سے حکومت بوکھلائی ہوئی ہے :طارق فضل چودھری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ حکومتی ٹیم کمزور ہونے کی وجہ سے حکومت بو کھلائی ہوئی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ کرپشن کرنیوالوں کےخلاف کارروائی ہو لیکن حکومت یہ کارروائی صرف اپوزیشن کے خلاف کررہی ہے، اس وقت حکومت بوکھلائی ہوئی ہے کیونکہ حکومتی ٹیم کمزور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طر ف سے لوگوں کوریلیف ملنے کی بجائے عوام کی مشکلات میں ا ضافہ کیا گیا ہے۔