نیب کامعیار ایک نہیں ، بلاول کوبلاوا جبکہ علیمہ خان کا معاملہ خاموشی سے کرلیا جاتاہے :شہلا رضا

نیب کامعیار ایک نہیں ، بلاول کوبلاوا جبکہ علیمہ خان کا معاملہ خاموشی سے ...
نیب کامعیار ایک نہیں ، بلاول کوبلاوا جبکہ علیمہ خان کا معاملہ خاموشی سے کرلیا جاتاہے :شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کو بلا کر سوال کئے جاتے ہیں لیکن علیمہ خان کا معاملہ خاموشی سے کردیا جاتا ہے، نیب کا معیار ایک نہیں ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہاہے کہ چیف جسٹس کی ڈی جی نیب سندھ کو جھاڑ سب کے سامنے ہے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ دوسرے بھی گرفتار ہوجائیں لیکن تواز ن نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے پتہ چلتاہے کہ جمعہ تک فلاں فلاں کے خلاف کارروائی ہوجائے گی ، بات یہ ہورہی ہے کہ بلاول بھٹو کو بلا کر سوال کئے جاتے ہیں لیکن علیمہ خان کا معاملہ خاموشی سے کردیا جاتا ہے ، ا ب عمران خان کی دوسری بہن کے اثاثوں پر بھی بات شروع ہوگئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب کامعیار ایک نہیں ہے ، ایک شخص کو بلا کر گرفتار کرلیتے ہیں ، جیل میں ڈال دیتے ہیں جس طرح شرجیل میمن جیل میں ہیں لیکن دوسرے کوپوچھابھی نہیں جاتا ۔

مزید :

قومی -