مہنگائی نے عوام کیلئے روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا،جواد احمد

مہنگائی نے عوام کیلئے روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیاحکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا گزشتہ ماہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی شرح میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا اور اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث نومبر میں مرغی 19 فیصد مہنگی، انڈوں کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ، پٹرول 5 فیصد اور ڈیزل 7 فیصد فیصد مہنگا ہوا۔ اسکے علاوہ مونگ کی دال 2 فیصد، ماش ساڑھے 3 فیصد مہنگی، ڈیری مصنوعات ڈھائی فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سیمنٹ کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیااس موقع پر جواد احمد نے اپنی گفتگو میں اس بات کا اظہار بھی کیا کہ وزیر اعظم جب بھی قوم سے خطاب کرتے ہیں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوجاتا ہے اب تو معاشی تجزیہ کابھی کہہ رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے
جواد احمد