ایل پی جی اور اشیاء خوردونو ش مہنگی فروخت کرنے پر ایک پلانٹ سیل ، درجنوں گرفتار

ایل پی جی اور اشیاء خوردونو ش مہنگی فروخت کرنے پر ایک پلانٹ سیل ، درجنوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرمہنگے داموں ایل پی جی گیس کی فروخت پر سول ڈیفنس اور نشتر زون کے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنیرا گیس پلانٹ رائیونڈ کو سیل کر دیا ۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ایل پی جی گیس پر گراں فروشی پر 52مقدمات درج کرواتے ہوئے 58افراد کو گرفتاراور 5 کو سیدھا جیل بھجوادیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ایل پی جی گیس پر گراں فروشی ہر گز قبول نہیں کی جائے گی۔دوسری طرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 21 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور22 افراد کو حراست میں لے لیا اور 03 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 63000روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔