اتوار بازاروں میں چائلڈ لیبر پر پابندی ، بڑے سٹوروں کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ

اتوار بازاروں میں چائلڈ لیبر پر پابندی ، بڑے سٹوروں کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مشیر برائے سیاسی امور اکرم چودھری کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات،اتوار بازاروں میں بہتری کیلئے کئے جانے والے حالیہ اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بڑے سٹورز کے بھی دورے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو کسی صورت بھی منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ملاقات کے بعد اکرم چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پراتوار بازاروں میں سٹالز پر بچوں کے کام کرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،چائلڈ لیبر کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور سخت سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بڑے سٹوروں کو ڈپٹی کمشنرز کے نرخناموں کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کے تحت اتوار بازاراوں کے باہر پارکنگ کے بھی بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔اکر م چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام وزراء کو بھی اپنے علاقوں میں لگنے والے اتوار بازاروں اور منڈیوں کے دورے کر کے عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس پر من و عن عمل کرایا جائے گا