تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے،مولانا اللہ وسایا

تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے،مولانا اللہ وسایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور و جامعہ صدیقیہ کے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوۃ کانفرنس جامعہ صدیقیہ مصطفی آباد لاہور میں منعقد ہوئی ، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فوادکی برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ مرزا مسرور کا معتمد خاص قادیانی طارق محمود احمدودیگر قادیانیوں سے ملا قاتیں افسوسناک ہیں حکومت اس کی وضاحت پیش کرے ،انہوں نے کہاکہ اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھنے والوں سے اچھی توقع نہیں کی جاسکتی ،قادیانی ملک کے وفادار نہیں بلکہ دشمن ہیں،ان کی خطرناک سازشوں سے محتاط رہنا ہو گا۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ،مولانا عبدالواحدقریشی،مولانا عزیز الرحمن ثانی ، قاری احسان اللہ فاروقی،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا شاہدعمران عارفی، مولانا عمران نقشبندی، پیر رضوان نفیس ، کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا محمدیعقوب فیض ، وفاق المدارس العربیہ لاہوردویژن کے مسؤل مولانا ،مفتی عزیزالرحمن، مولانا حسام الدین ،قاری محمدعمران ،حافظ محمدعمریعقوب،شاہداسرار صدیقی ،مولانا اسامہ قاسم،مولانا دوست محمد،قاری محمدشریف، قاری عبدالرحمن،مولانا اصغر علی، مولانا ظاہرشاہ سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ قادیانیت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں