آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس آج ہو گی
لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنت (پاکستان) کے زیر اہتمام آج بروز بدھ النور مارکی شاد باغ لاہورمیں آل پارٹیزتحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس پیر سید مظہر سعید کاظمی مرکزی صدر جماعت اہلسنت( پاکستان ) کی زیر صدارت ہو گی ۔جماعت اہلسنت (پاکستان) کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری نے آل پارٹیزکانفرنس کی تفصیلات بیان کرتے ہو ئے کہا کہ کانفرنس میں جماعت اہلسنت( پاکستان )،جمعیت علماء پاکستان ، سنی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، تنظیم المدارس اہلسنت ،تحریک عظمت اولیاء، قومی علماء و مشائخ کونسل ، تحریک مشائخ پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہ ،پاکستان کے ممتاز درباروں کے ایک سو سجادہ نشین حضرات اور دینی مدارس کے سربراہان شرکت کریں گے ۔کا نفرنس میں مشترکہ اعلامیہ کے ذریعہ قومی ڈیکلریشن جاری کیا جائے گا اور تحفظ ختم نبوت ﷺ کیلئے مشترکہ حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ۔