تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو دھوکہ دیا،مہر اظہر حسین وینس

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو دھوکہ دیا،مہر اظہر حسین وینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کوسبز باغ دکھا کر دھوکہ دیاہے ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوں کوشاید معلوم نہیں ہے کہ مدینہ کی ریاست میں ایسانہیں ہوتاتھاان خیالات کا اظہار سوزویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکر ٹری مہراظہر حسین وینس نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگیاہے آئے روز چوری اورڈٖکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں ایسامعلوم ہوتاہے کہ جیسے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان غریبوں کے بچوں پرترس کھائیں ۔
مہر اظہر