پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے قصہ پارینہ بن گئے،عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے قصہ پارینہ بن گئے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر )پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی مشرف کی باقیات موجود ہیں، پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہا اتحادیوں کے سہار کھڑی حکومت جلد ختم ہو جائے گی ۔
یکہ فواد چوہدری اپنی وزارت کی فکر کریں کیونکہ حکومتی اتحاد میں دڑاریں پڑ چکی ہیں۔ اتحادی وقتاً فوقتاً تحریک انصاف کو اپنے تحفظات سے مطلع کر چکے ہیں اور میڈیا پر ویڈیو بھی لیک کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظریات کی بنیاد پر کھڑی ہوئی سیاسی پارٹی کبھی فنا نہیں ہوتی تحریک انصاف کی بلڈنگ اتحادیوں کی بنیاد پر کھڑی جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور پاکستان کی سیاسی زندگی میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔
عزیز الرحمن چن