ملکی دولت لوٹنے والوں کے لئے زمین تنگ ہو چکی ہے،اعجاز چودھری

ملکی دولت لوٹنے والوں کے لئے زمین تنگ ہو چکی ہے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچوہدری اور وسطی پنجاب کے صدر عمر ڈار نے کہاہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے لئے پاک سر زمین تنگ ہو چکی ہے، خواجہ برادران پیراگون سٹی میں کرپشن کی وجہ سے قانون کے شکنجے میں آئے ہیں، کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ، ہیں، کرپشن نے ملکی معیشت کوتباہ کیا اور غربت میں اضافہ ہوا، تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم رکھتی ہے ، خواجہ برادرز کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ دنیا کے تمام مہذب ممالک عام شہریوں کی زندگی پر پڑنے والے کرپشن کے بدترین اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں، کرپشن ایک جانب اداروں کو تباہ جبکہ دوسری جانب عوام سے ان کی بنیادی سہولتیں تک چھین لیتی ہے، تحریکِ انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اس مسئلے پر لوگوں کو آگاہ کیا۔
اعجاز چودھری