حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے

حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنما حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے ملکی معیشت کومفلو ج کرد یا ہے کاروبای طبقے بدترین معاشی حالات میں اپنے کاروبار جاری رکھنے سے مشکلات کا شکار نظرآرہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

متوسط طبقات کے چولہے ٹھنڈے ہوتے جارہے ہیں حکومت ملک وقوم کو مہنگائی کے ناسور سے نجات دلوانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے اس طرح کے حالات ملکی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں فی الفور ملک بھر کے معاشی ماہرین کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں تاکہ ملک کو اس بحران سے نکالا جاسکے ۔