ورلڈ پاسبان ختم نبوت 14دسمبر کو یوم تحفظ ناموس رسالت منائیگی
لاہور(نمائندہ خصوصی )کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان کنونیر تحریک ناموس رسالت نے بتایاہے کہ 14دسمبر کو ملک بھر میںیوم تحفط ناموس رسالتؐ منایا جائیگا جس کے تحت ملک بھر کی مساجد وامام بارگاہوں میں اجتماعات جمعہ پر بھر پور صدائے احتجاج بلند کیاجائے گا جبکہ ملک کے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نمازجمعہ مذہبی جماعتوں کے کارکن بھر پور تحفظ ناموس رسالت مظاہرے کریں گے اور احتجاجی جلوس و ریلیاں نکالیں گے