لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی نکلوائی جائے،خرم نواز گنڈا پور

لوٹ مار کرنے والوں سے پائی پائی نکلوائی جائے،خرم نواز گنڈا پور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سعد رفیق کی گرفتاری کے ردعمل میں کہا کہ لوٹ مار کے ریکارڈ بنانے والوں کی ریکارڈ گرفتاریاں جاری ہیں۔سب سے زیادہ گرفتاریاں ان کی ہورہی ہیں، شریف برادران اور ان کے حواری ناک ناک تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں،گرفتاریاں اور ریفرنس بنانا کافی نہیں، لوٹ مار کی پائی پائی ریکور کی جائے۔
، پاکستان چلانے کے لیے دنیا سے بھیک مانگنے کی بجائے لٹیروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور ان کے حلق میں انگلی ڈال کر لوٹ مار کا مال برآمد کیا جائے،انہوں نے ردعمل میں کہا کہ جنہوں نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی اور سب سے زیادہ جائز و ناجائز طریقے سے اقتدار میں آتے رہے سب سے زیادہ گرفتاریاں بھی انہی کی ہو رہی ہیں،لوہے کا یہ چنا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا بھی نامزد ملزم ہے، خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ 90 ء کی دہائی تک جو موٹر سائیکل پر گھوما کرتے تھے اور ان کے گھروں کے خرچے مخیر حضرات چلاتے تھے وہ عالیشان گھروں اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالک کیسے بنے اس کا جواب ضرور لیا جانا چاہیے