حکومتی طرز عمل سے کاروباری پہیہ جام ہو چکا ہے،اشرف بھٹی

حکومتی طرز عمل سے کاروباری پہیہ جام ہو چکا ہے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی کہا ہے کہ حکومت کو اپنے آمرانہ طرز عمل سے فرصت ہی نہیں حکومت کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ اور ملکی کاروبار کا پہیہ جام ہو چکا ہے عوام کے لیے مہنگائی ،بے روزگاری اور یوٹیلیٹی بلز میں مسلسل اضافہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے ملک بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں لوگوں کو بے روزگار او ر بے گھر کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوکر شاہی حکومت کو بے وقوف بنا کر اپنی بالادستی مضبو ط کررہی ہے جو کہ جمہوری پارلیمانی نظام کے لئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل بے یقینی حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کا شاخسانہ ہے اقتصادی میدان میں اب غیرذمہ دارانہ روئیے ملک کو دیوالیہ کردیں گے حکومتی عرصہ اقتدار عوام کے لیے مشکلا ت کا باعث بنا ہوا ہے اب عمران خان غریب عوام کو ریلیف دینے کو یوٹرن لیں۔
اشرف بھٹی