بینظیر بھٹو کا جمہوریت بحالی ‘ قانون کی بالادستی میں اہم کردار ‘ ممتازعلی چانگ

بینظیر بھٹو کا جمہوریت بحالی ‘ قانون کی بالادستی میں اہم کردار ‘ ممتازعلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی ممتاز علی خان چانگ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی کے موقع پر(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

چانگ سیکرٹریٹ نواز آباد سے ایک بڑ ا قافلہ گڑھی خدا بخش کیلئے روانہ ہو گا، 27دسمبر بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے 27دسمبر 2007ء کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے برصغیر میں بین الاقوامی سطح پر شہید ہو کر ایک تاریخ رقم کی ،محترمہ نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی، آئین ، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے مضبوط استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا ،پیپلزپارٹی آج بھی ملک کے عوام کی خیر خواہ اور انکے حقوق کا تحفظ کرنے والی سیاسی جماعت ہے انھوں نے مزید کہاکہ 27دسمبر کو گڑھی خدا بخش اپنی قائد بے نظیر بھٹو شہید کے مزار پر حاضری دینگے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔
چانگ