حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز بند نہ کرنیکا فیصلہ ،ملازمین میں خوشی کی لہر

حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز بند نہ کرنیکا فیصلہ ،ملازمین میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بندنہ کرنے کافیصلہ کیاہے جبکہ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اور معیاری ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورزکاجال بچھادیا گیا۔چیئرمین یوٹیلیٹی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

سٹورزکارپوریشن پاکستان ذوالقرنین علی خان نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز بند نہیں کیے جائیں گے، وزیراعظم سے یوٹیلٹی سٹورز کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ادارے سے کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں یوٹیلٹی سٹورزکی شاخوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ادارے میں جدید اصلاحات لائی جائیں گی جبکہ نادرا اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے عوام کے لیے یوٹیلٹی کریڈٹ کارڈ کے اجرا کی پالیسی پربھی غور کیاجائیگا۔انہوں نے بتایا کہ دورجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے آن لائن سروس بھی متعارف کرائی جائے گی اور رمضان المبارک میں عوام کے لیے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
یوٹیلٹی سٹور