فیصل آبادچیمبرمیں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہوں کا اجلاس
فیصل آباد (بیورورپورٹ) قرآن فہمی سے ہی اسلامی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے اور اس سلسلے میں علم فاؤنڈیشن نے ہر قسم کے مسلکی اختلافات سے قطع نظر قرآن حکیم کا ترجمہ مختصر تشریح ، اہم مضامین اور عملی ہدایات پر مبنی ایک منظم اور مربوط نصاب تشکیل دیا ہے جسے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ بات ممتاز مذہبی سکالر اور علم فاؤنڈیشن کے روح رواں شجاع الدین شیخ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں پرنسپلز فورم کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا المیہ ہے کہ وہ قرآن کو سمجھ کر نہیں پڑھتے جس کی وجہ سے قرآن کی برکتوں اور ہدایات کے اُن کی عملی زندگیوں میں مثبت اثرات نظر نہیں آتے۔ انہوں نے بتایا کہ اتحاد و تنظیم المدارس کے زیر اہتمام 5مسالک کے علمائے کرام کی باہمی مشاورت سے قرآن حکیم کو 7جلدوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے چھ جلدیں شائع کی جا چکی ہیں جبکہ ساتویں اور آخری جلد آئندہ سال 7اپریل تک شائع کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن فہمی کے مقصد کیلئے اس کتاب کو تیسری جماعت میں اسلامیات کے مضمون کے ساتھ پڑھایا جائے گا جبکہ میٹرک پاس کرنے والا ہر طالبعلم نہ صرف قرآن کی بنیادی تعلیم حاصل کر چکا ہو گا بلکہ وہ اسے سمجھ کر اپنی عملی زندگی پر اس کا اطلاق بھی کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا مشن ہے جس سے ابتدائی طور پر پورے پاکستانی معاشرے میں دین کو اس کی عملی شکل میں دیکھا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس نصاب کا سندھی اور انگریزی میں ترجمہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے سمجھ کر اس پر عمل کر سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں اس نصاب کو رائج کیا جا چکا ہے جس سے 7لاکھ طلبہ فیض یاب ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علم فاؤنڈیشن کے تحت قائم 4ہزار سکولوں میں بھی 14لاکھ طلبہ یہ نصاب پڑھ رہے ہیں جس سے پاکستان میں حقیقی اسلامی انقلاب کی روح بیدار کی جا سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ کام ایک مشن کے طور پر کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں یہ کتابیں مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔ پرنسپلز فورم کے صدر حافظ محمد شعیب نے بتایا کہ انہوں نے اس تقریب کا اہتمام فیصل آباد کے سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہوں اور اساتذہ کیلئے کیا ہے تاکہ وہ اس کو سمجھ کر قرآنی علم کو آئندہ نسل تک پہنچانے کا فریضہ بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے اس تقریب کا اہتمام کرنے پر