غازی یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بڑھانے،ذہنی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کردار،حنیف پتافی

غازی یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بڑھانے،ذہنی پسماندگی ختم کرنے میں اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے امور صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ غازی یونیورسٹی علاقہ کے عوام کے تعلیمی معیار اور شعور کو (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

بڑھانے اور ذہنی پسماندگی کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے . ڈیرہ غازیخان کی جغرافیائی اہمیت اور محل وقوع کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات بھی غازی یونیورسٹی سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پرکیا . وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے مشیر صحت کو بتایا کہ وہ غازی یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنا نا چاہتے ہیں جس میں عصر حاضر کی ضروریات کے مطابق تمام جدید علوم پڑھائے جائیں اور یہاں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات ملک کی باقی جامعات کے سکالرز کے مقابلہ میں تعلیم اور شعور کے حوالے سے کسی بھی طور کم نہ ہوں اور ملک و قوم کے لیے ایک بہترین سرمایہ ثابت ہوسکیں۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن کے علاوہ شعیب رضا، ذوالقرنین لاشاری اور محمد حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے حنیف خان پتافی کو غازی یونیورسٹی کی موجودہ صورت حال، در پیش مسائل اور آئندہ کے ترقیاتی پراجیکٹس، یونیورسٹی کے نیو کیمپس کی سیکورٹی، نئی فیکلٹیز، نئے ڈیپارٹمنٹس کے قیام اور سٹی کیمپس میں نئی تعمیرات بارے آگاہ کیا ۔مشیر وزیراعلی برائے صحت حنیف خان پتافی نے یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
حنیف پتافی