ملتان‘ نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں‘ پولیس غائب
ملتان (وقائع نگار )ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
سامان نقدی زیورات مال مویشی پرائز بانڈ موٹر سائیکلوں درخت کپاس اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے ہیں پولیس نے ان وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں تفصیل کے مطابق بستی نو سے ذکاء اللہ لوہاری گیٹ سے ندیم المصطفی پلازہ سے عرفان اللہ کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں بستی الہ آباد سے پولیس کے ٹی اے ایس آئی فاروق اختر کے دو بکرے چوری ہو گئی بستی ملوک سے انتظار علی کی چونتیس ہزار روپے مالیت کی کپاس چوری ہو گئی موضع بھینی سے عبدالخالق نامی شخص نے بجلی کا میٹر چوری کرلیا مخدوم رشید سے راشد علی نامی شخص کے گھر سے 90 ہزار روپے مالیت کی نقدی پرائز بانڈ اور زیورات چوری ہوگئے ضیا ٹاون سے فاروق حسین کے گھر سے لائسنسی پسٹل 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان اور زیورات چوری ہو گئے دولت گیٹ کے قریب ریاض نامی شخص کے گھر 4 مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر تمام اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان نقدی اور زیورات اکٹھے کئے اور فرار ہو گئے لوہاری گیٹ کے علاقے سے حارث نامی شخص کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور 90 ہزار روپے مالیت کی شٹرنگ کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔