ایشیائی مارکیٹوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ایشیائی مارکیٹوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 2.9 ین کم ہوکر 161.5ین(1.43 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 25 یوان کم ہوکر 11215 یوان (1632 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔

سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 0.7 امریکی سینٹ کم ہوکر 122.7 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

مزید :

کامرس -