سپورٹس فنڈ کی عدم وصولی ‘ زکریا یونیورسٹی خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء لدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے خزانہ آفس کی غفلت کے باعث سپورٹس فنڈ پورا وصول نہ کرنے سے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق سال 2016ء میں نوٹیفکیشن نمبر 914۔Acs 15۔08۔2016 کے مطابق سپورٹس فیس برائے الحاق شدہ کالجز کیلئے 220 روپے سے بڑھا کر 350 روپے فی سٹوڈنٹ کی گئی۔ اس طرح سپورٹس فیس برائے فیکلٹی سٹوڈنٹس کیلئے 100 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی سٹوڈنٹ کی گئی اور اسکاؤٹنگ فیس پہلی مرتبہ 100 روپے فی سٹوڈنٹ لاگو کی گئی۔ خزانہ آفس کی نااہلی ہے کہ اضافی فیسیں وصول نہیں کی گئیں۔ بی زیڈ یو ملتان کے فیکلٹی سٹوڈنٹس کی تعداد 34 ہزار ہے جبکہ الحاق شدہ کالجز کے سٹوڈنٹس کی تعداد 38 ہزار ہے۔ یونیورسٹی کو سال 2017ء میں سپورٹس فیس برائے فیکلٹی سٹوڈنٹس کی وجہ سے 49 لاکھ 70 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ اسی طرح سال 2018ء میں بھی 49 لاکھ 70 ہزارروپے کا نقصان ہوا جبکہ سال 2017ء میں سپورٹس فیس برائے الحاق شدہ کالجز کی وجہ سے 11 لاکھ 90 ہزارروپے کا نقصان ہوا۔ اسی طرح اسکاؤٹنگ اور روورنگ فیس کی وجہ سے 34 لاکھ روپے کا یونیورسٹی کا نقصان ہوا۔ اس طرح مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑروپے کا یونیورسٹی کو نقصان ہوا۔ا تعلیمی حلقوں نے انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جبکہ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ جن مراسلوں کا حوالہ دیا گیا ہے‘ اس کی روشنی میں کیس کا جائزہ لیا جائے گا۔