ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل امتحان کے نتائج پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات کا قبضہ
ملتان(وقائع نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس تھرڈ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
پروفیشنل سالانہ امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات کا قبضہ رہا۔ امتحان میں پہلی پوزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی طالبہ ماہا زینب رولنمبر 029739 نے 1000 میں سے 892 لیکر حاصل کی۔لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی طالبہ حرا امین رولنمبر 029458 نے 1000 میں سے 881 نمبر لیکر دوسری پوزیشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی طالبہ حبا تحریم رولنمبر 029456 نے 1000 میں سے 869 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے 324 طالبعلم امتحان میں شریک ہوئے۔296 پاس اور 21 فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 93.38فیصد رہا۔ 7 طالبعلموں کے نتائج روک لئے گئے۔
نتائج