دو رویہ سڑک کی تعمیر میں عوامی تحفظات کا خیال رکھا جائیگا،عقیل نجم ہاشمی
بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ون یونٹ چوک تا کانجو چوک دورویہ سڑک کی تعمیرمیں عوامی تحفظات کا خیال رکھا جائیگا۔ان خیالات(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کا اظہار میئر عقیل نجم ہاشمی نے علاقہ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ملک محمد عامر بھی موجود تھے۔65کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبہ میں میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی اور بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ملک محمد عامرنے مشترکہ طورپر موقع کادورہ کیا اور تجاوزات خاتمہ کے علاوہ علاقہ مکینوں کے تحفظات دور کرکے عوام کودورویہ سڑک کی تعمیرسے مستفید ہونے کے اقدامات پر بات چیت کی۔ملک محمد عامر نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اس منصوبہ کی بروقت تعمیرکو یقینی بنایا جائیگا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید مظہر حسین بخاری،اور دونوں مذکورہ اداروں کے سب انجینئرز کے علاوہ یونین کونسل 10 کے چیئرمین حاجی رب نواز بھی موجود تھے۔علاقہ ملاحظہ کرنے کے بعد میئر عقیل نجم ہاشمی اور چیئرمین بی ڈی اے ملک عامر نے اس منصوبہ کی تکمیل کے حوالہ سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔
عقیل نجم ہاشمی
Back to Conversion Tool