پنجاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے مزید 50ارب کے فنڈز کے اجراء کافیصلہ

پنجاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے مزید 50ارب کے فنڈز کے اجراء کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) لاہور سمیت صوبہ بھر کے ترقیاتی کاموں کے لئے مزید 50ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ خزانہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 11سپورٹس کمپلیکس مکمل کرنے سمیت مجموعی طور پر پچاس کے قریب آن گوئنگ ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہیں چونکہ ان منصوبوں پر گزشتہ مالی سال کے دوران فنڈز خرچ کئے گئے لہٰذا ان نا مکمل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنا قومی مفاد میں ہے۔پنجاب کے دیگر اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر نامکمل آن گوئنگ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سرکاری تعلیمی اداروں میں مسنگ سہولیات کی فراہمی جیسے منصوبے بھی مکمل ہونے چاہئے۔ پالیسی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آن گوئنگ منصوبے کے لئے فندز کے اجراکے حوالے سے فیصلہ ہو چکا۔پنجاب بھر میں پہلے سے جاری اور نامکمل منصوبوں کا مکمل کرنے کے لئے 50ارب روپے جا ری کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔
پنجاب؍ترقیاتی فنڈز