کرپٹ عناصر کا احتساب حکومت کا مشن،یہی تبدیلی ہے،دوست محمدمزاری
راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈ پٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور اپنی حدود میں رہتے ہوئے مل کر ملکی استحکام، ترقی اور عزت و وقار کے لیے کوشاں ہیں۔کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ عناصر کا احتساب پاکستان تحریکِ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور یہ تاثر کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کسی مخصوص پارٹی یا خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے یہ بالکل غلط ہے ،بلکہ ہر ادارہ اپنے معمالات میں آزاد ہے اور حکومت کسی بھی ادارے میں کوئی مداخلت نہیں کر رہی اور نہ ہی کرے گی۔پاکستان تحریکِ انصاف آئین کی پابند ہے اور آئین کے تابع رہتے ہوئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں اراکینِ پنجاب اسمبلی سے گفتگو کے دوران کیا۔پنجاب اسمبلی میں ارکانِ اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو مضبوط کرنے کے لئے اراکینِ پارلیمنٹ کی قانون سازی سے متعلق تربیت بہت ضروری ہے قانون سازی سے متعلق تربیت سے اراکین اسمبلی بزنس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ موجودہ دورکی اہم ضرورت ہے کیونکہ قانون سازی سے متعلق اراکین اسمبلی کی تربیت سیاسی جماعتوں کے اندر نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے اسمبلی بزنس میں اراکین کھل کر حصہ نہیں لے پاتے اور نہ ہی اپنے حلقہ کی عوام کی نمائندگی بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے اور اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور عنقریب اس حوالے سے منظم نظام لایا جا رہا ہے تاکہ ممبران اسمبلی اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔