بلا سود قرضے کھادوں پر سبسڈی ،حکومت کسانوں کو ہر ممکن ریلیف دے گی ، میاں شفیع محمد
خان پور ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ 258 میاں شفیع محمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ آبادی کی بنیاد پر 35فیصد بجٹ مختص کر رہی ہے اس حکومت میں پچھلی حکومت کی طرح جنوبی پنجاب کے عوام سے زیادتی نہیں ہو گی کیونکہ پچھلی حکومتیں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
جنوبی پنجاب کے حصے کا فنڈ لاہور پر خرچ کر تی رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں ترقی اور خوشحالی اس حساب سے نہیں پہنچی جس حساب سے یہاں کی آبادی ہے انہوں نے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ زراعت پر پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے گی صرف کھادوں پر حکومت پنجاب 7ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے چھوٹے کسانوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کے علاوہ پنجاب میں فصلوں کے لیے مختلف اضلاع میں کسانوں کو آگاہی دیں کہ وہاں کے موسم کے مطابق ان کو کون سے فصل بہتر رہے گی میاں شفیع محمد نے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے پہلے مفت ادویات کا مختص حصہ خانیوال سے آگے نہیں آتا تھا اب اس کی ترسیل صادق آباد تک ممکن بنائیں گے جس طرح وفاق سے صوبوں کو آبادی کے تناسب سے فنڈز ملتے ہیں اسی طرح جنوبی پنجاب کو پنجاب کے بجٹ کا آبادی کے تناسب سے حصہ دیا جائے گا ۔