بس حادثہ ہوا میں سوگ ،آہیں سسکیاں زخمی ڈرائیور ہسپتال سے فرار

بس حادثہ ہوا میں سوگ ،آہیں سسکیاں زخمی ڈرائیور ہسپتال سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہوا(نمائندہ پاکستان) چشمہ رائٹ بنک کینال میں مسافر بس گرنے کے واقعہ پر ڈرائیور اور بس مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کی دفعات شامل ہیں،تفصیل کے مطابق وہوا سے ملتان آنیوالی رانا جہانزیب کمپنی کی بس نمبر بی وائی یو 355 چشمہ رائیٹ بنک کینال میں ہیڈ صوبہ کے مقام پر نہر میں گرگئی تھی جس میں سات مسافر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے اس واقعہ کا مقدمہ ہیڈ صوبہ کے مقام پر واقع پولیس پکٹ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے انچارج حبیب اللہ انجم کی مدعیت میں تھانہ ریتڑا میں درج کرلیا گیا ہے پولیس رپورٹ کے مطابق حادثہ کے وقت بس کا ڈرائیور انتہائی غفلت اور لاپرواہی کے ساتھ بس کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلاتا ہوا آیا اور بوجہ تیز رفتاری بس پرہیڈ صوبہ کے مقام پر موجود خطرناک موڑ پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ہیڈ صوبہ کی غربی جنوبی جنگلہ سیمنٹ سے زور دار دھماکہ سے ٹکرا کر چشمہ رائٹ بنک کینال میں جاگری جس سے بس میں موجود سات مسافر جاں بحق ہوگئے اور آٹھ زخمی ہوئے پولیس نے بس ڈرائیور وسیم عباس ولد نذر حسین قوم راجپوت سکنہ ملتان اور بس مالک رانا جہانزیب ولد محمد اشرف قوم راجپوت سکنہ چوک منڈا کے خلاف زیر دفعہ 322, 279, 337 G اور 109 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ڈرائیور رورل ہیلتھ سنٹر ٹبی قیصرانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔سابق ناظم یونین کونسل وہوا سردار الطاف اقبال خان کھتران کے جواں سال فرزند سردار ذوالقرنین خان کھتران جو کہ گذشتہ روز نہر میں بس ڈوب جانے کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج بروز بدھ دن دس بجے ان کے ڈیرہ پر ہوگی ۔جبکہ بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ہمایوں رشید قیصرانی کے روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی جامع مسجد ڈاکٹر نذر قیصرانی والی میں ہوئی جس میں چیئرمین یونین کونسل وہوا شمالی سردار مظہر اقبال خان کھتران، چیئرمین یونین کونسل لکھانی حافظ محمد طاہر قیصرانی، سابق ناظم یونین کونسل لکھانی سردار ممتاز احمد خان قیصرانی، ڈاکٹر عزیز احمد قیصرانی، ماما ممدو خان قیصرانی، حاجی عبدالستار ، عبدالرحمٰن خان،جماعت اسلامی وہوا کے رہنماء حفیظ اللہ خان، سعداللہ انجم سیال، سیف اللہ خان، نذیر احمد کھتران، ملک زاہد غفور، نثار احمد قریشی، حافظ عبدالحنیف دامانی، محمدسلیم لاشاری، حاجی منظور احمدقریشی، خالد نذیر قیصرانی، پروفیسر عزیز احمد، امان اللہ خان اعوان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں ہیڈ صوبہ کے مقام پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے گذشتہ روز ہیڈ صوبہ کے مقام پر نہر میں بس جاگرنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ہمایوں رشید قیصرانی کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی صورت انکار ممکن نہیں ہے مگر ٹریفک حادثات کو ایک جامع حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے بہت حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں ہیڈ صوبہ کے مقام پر اس سے قبل ایک المناک حادثہ ہوا تھا جس میں دس قیمتی جانیں ضائع ہوگئی تھیں مگر اس حادثہ کے بعد یہاں کوئی حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے کے باعث گذشتہ روز یہاں ایک اور بس نہر میں جاگری جس میں سات افراد جاں بحق ہوگئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے محکمہ روڈز اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان اور انتظامیہ سے بات کی ہے اور بہت جلد ہیڈ صوبہ کے مقام پر انجینئرز کی ایک ٹیم آکر یہاں کا جائزہ لے گی اور حادثات سے بچاء کے لیے سپیڈ بریکر کے ساتھ ساتھ جو بھی اقدامات ضروری ہوئے وہ جلد کیے جائیں گے تاکہ آئندہ اس قسم کا افسوسناک حادثہ رونما نہ ہو اس موقع پر انہوں نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
بس حادثہ