ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں 21افراد نے قیام کیا،مفت کھانا دیا گیا
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے کہا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گا ہ پر 21افراد نے گزشتہ رات قیا م کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین بچوں پر مشتمل ایک فیملی نے بھی پناہ گاہ میں رات قیام کیا۔ڈی سی لاہو ر صالحہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اکیس افراد کو صبح کا ناشتہ بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کیا جا رہا ہے۔