ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی ڈی این اے کے موضوع پر مجلس مذاکرہ
لاہور (پ ر) ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کی مجلس فکر عمل کے زیر اہتمام ایک مجلس مذاکرہ بعنوان ڈی این اے ٹیسٹ کی اقسام، افادیت اور میڈیکل رپورٹ کی گواہی کی قانونی و شرعی حیثیت زیر صدارت الحاج انجینئر محمد اکرام نسیم، چیئرمین بورڈ ہوئی ،نظامت کے فرائض میاں عاشق حسین ناظم مجلس فکرو عمل نے سر انجام دیے۔ خصوصی مقرر اسلامی محقق سید کرامت علی شاہ بخاری نے کہا ڈی این اے کو جسم انسانی کی عمارت میں اینٹ کی حیثیت حاصل ہے جو جسم کے تمام خلیوں میں موجود ہوتا ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ انسان کے نسلی پس منظر، قرابت داری، حسب و نصب کے تعین، امراض کی تشخیص اور مجرموں بالخصوص جنسی تشدد کے مرتکب افراد کی شناخت کے لئے بھی کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک قابل اعتماد کمپیوٹر پروگرامTrue Allele by Cyber جینیٹکس کے ذریعے پیچیدہ ڈی این اے میچنگ کے حتمی نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، جنہیں بین الاقوامی طور پر عدالتوں میں درست تسلیم کیا جاتا ہے، تقریب میں چیئرمین بورڈ ہذا، ناظم مجلس فکر عمل کے علاوہ ڈاکٹر محمد یعقوب راعی، چودھری محمد انور، ڈاکٹر ظہیر الحق قریشی، ارشد محمود، ڈاکٹر محمد اشرف اور چودھری محمد نذیر نے بھی اظہار خیال کیا۔
مجلس مذاکرہ