فرید آئیڈیل سکول شرقپور خورد کی نئی عمارت کا افتتاح،اہم شخصیات کی شرکت
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) فرید آئیڈیل سکول (رجسٹرڈ) شرقپور خورد میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب،آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکے کے سجادہ نشین پیر طریقت الحاج پروفیسر ڈاکٹر پیر سید محمد جمیل الرحمن چشتی مہمان خصوصی تھے ۔ سکول کی انتظامیہ اور بچوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ پیر سید محمد جمیل الرحمن چشتی نے سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا ۔ مہمان خصوصی نے سکول کی نئی کلاسز کا دورہ کیا اورعلاقہ کے معروف صحافی محمد ریاض چشتی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
سکول افتتاح