ایم ایس سی کے نتائج کا اعلان
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم ایس سی زوالوجی پارٹ ٹو سالانہ 2018ء، ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ ٹو سالانہ 2018ء اور ایم ایس سی سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن پارٹ ٹو سالانہ 2018ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔