جی سی یو میں پالیسی سازی پر سیمینار

جی سی یو میں پالیسی سازی پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں محبوب الحق اکنامکس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام پاکستانی معیشت میں کمزوریوں کے حل کے حوالے سے پالیسی سازی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد۔نامور ماہرِ معاشیات ڈاکٹر وقار احمد نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر وقار احمد جو کہ سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے جوائنٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر بھی ہیں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے ملاقات کی۔

اور دونوں اداروں کے مابین تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔