ووٹرز لسٹ سے بڑے ڈیلروں کے نام غائب
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور نے 15 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے 528 رجسٹرڈ ڈیلرز کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی۔ ڈی ایچ اے کے بڑے بڑے نام ووٹر لسٹ سے غائب الیکشن کمیشن کو ڈی ایچ اے کی طرف سے موصول ہونے والی لسٹ میں چوہان گروپ کے چیئرمین یوسف چوہان ڈی ایچ اے ریلیٹر کے نامزد چیئرمین آصف جہانگیر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ارشد کھوکھر سابق سیکرٹری ایسوسی ایشن چودھری مقرب وڑائچ کے نام نہ آنے سے ڈی ایچ اے میں بونچال آگیا ہے۔ چاروں بڑی نامور شخصیات میں سے تین کا تعلق ڈی ایچ اے میں بننے والے نئے گروپ ڈی ایچ اے ریلیٹرز سے ہے جبکہ یوسف چوہان جو بڑا نام ہے وہ پروفیشنل گروپ کی کامیابی کے لئے سرگرم ہیں۔ ایسوسی ایشن نے 727 ڈیلرز کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی تھی۔ ڈی ایچ اے نے سالانہ رینول نہ کروانے یا 3 دسمبر کے بعد فیس جمع کرانے والے ڈیلرز کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ معطل ہونے والے ایف بی آر کے ڈیفالٹر اشٹام سکینڈل کی زد میں آنے والے بھی ووٹ ڈالنے سے محروم ہوگئے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا کہنا ہے 528 رجسٹرڈ ڈیلرز کے کاغذات مکمل پائے گئے ہیں جس میں ای ایم ای سیکٹر، رہبر سیکٹر، جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ کے ڈیلرز شامل ہیں۔ ڈی ایچ اے نے واضع کیا ہے اب کسی کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہوسکتا۔ یوسف چوہان، ارشد کھوکھر کو چودھری مقرب وڑائچ، آصف جہانگیر سے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ نے موقف لینے کے لئے فون کیا تو انہوں نے خود حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ روزنامہ پاکستان نے 528 افراد کی حتمی فہرست حاصل کرلی ہے۔ ان چار بڑے ناموں سمیت درجنوں نام بھی غائب ہیں۔
ووٹر لسٹ