انتخابات کیلئے الخدمت گروپ نے ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے الخدمت گروپ نے ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دی،13دسمبر کو ہونے والے آخری انتخابی پروگرام کے لیے دعوت ناموں کے بڑے پیمانے پر تقسیم جاری ہے ،الخدمت گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار طاہر مجید نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ اللہ کے فضل سے ہم ووٹ کے لیے ایک ایک دوست کے پاس گئے ہیں13دسمبر کو ہمارا آخری پروگرام تاریخی ہو گا۔
طاہر مجید