روز بٹ 8فلموں کی شوٹنگ میں مصروف

روز بٹ 8فلموں کی شوٹنگ میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ روز بٹ ایک ہی وقت میں 8فلموں کی شوٹنگ میں مصروف،تفصیلات کے مطابق با اخلاق و با صلاحیت اداکارہ روز بٹ اپنی 8فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئی ان فلموں میں’’ کالا طوفان،عشق بے مثال،ذرا ہٹ کے،غرور،طاش،چھوٹی کال،عشق کے دشمن،غرور،شامل ہیں۔
روز بٹ نے اپنیشوبز کی مصروفیت کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ اس وقت 8فلموں میں مختلف رول اداکر رہی ہو ں اور اس کے ساتھ کچھ ٹی وی پروجیکٹ میں بھی گاہے بگاہے کام کر لیتی ہوں ،روزبٹ نے مزید کہا کہ آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اورلگن کا پھل ہے میں ہمیشہ سینئر کی قدر کرتی ہوں اور اپنے کام سے غفلت نہیں کرتی یہ میری کامیابی ہے ۔

مزید :

کلچر -