صحافت ریاست کا چوتھا ستون ،میڈیا کو پابندیوں سے آزاد ہونا چاہئے ،انجم ضیاء

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ،میڈیا کو پابندیوں سے آزاد ہونا چاہئے ،انجم ضیاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو: دیبا مرزا) لاہور کا لج ویمن یو نیو رسٹی شعبہ ما س کمیو نیکیشن کی سربراہ انجم ضیا ء کا کہنا ہے کہ صحا فت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کو ہر قسم کی پابندیوں سے آزاد ہو نا چا ہیے ۔میڈیا ہی وہ آئینہ ہے جو عوام تک معا شرے میں ہو نے وا لے تما م مسا ئل سے آگا ہی فرا ہم کر تا ہے ۔شعبہ صحا فت کی افا دیت کبھی ختم نہیں ہو سکتی ہے ۔ہماری یو نیو رسٹی میں ہمارا شعبہ ما س کمیو نیکشن ایک ’’تا ج‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے اب تک اس ڈ پا رٹمنٹ میں ہزا روں کی تعدا د میں طا لبا ت ڈگریا ں حا صل کر چکی ہیں اور ایک بڑی تعدا د فا ئنل میں دا خل ہو گئی ہے ۔شعبہ میں کمیونیکیشن کی طا لبا ت کو ہر طرح کی سہو لت فرا ہم کی جاتی ہے جس سے فا ئدہ حا صل کر کے وہ اس فیلڈ میں اپنا لو ہا منوا سکتی ہیں ۔میری سربرا ہی میں اور میر ی محنت سے آ ج طا لبا ت یہا ں سے ایم فل کی ڈگریا ں لے کر نکل رہی ہیں۔ میں نے یو نیو رسٹی کے تعا ون کے ساتھ ساتھ ذا تی دلچسپی سے اپنے ڈپا رٹمنٹ کو کا میابی کے زینے طے کروا ئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاکستان‘‘ کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہو ں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ صحا فت پر قد غن آ زاد ی سلب کر نے کے مترا دف ہے ۔صحت مند معا شرہ کبھی بھی آ زادی را ئے کو دبا تا نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ ہما رے معا شرے کاچوتھا ستون ہے جس سے معا شرے میں ہو نے وا لے تما م واقعات گھر بیٹھے علم میں آجا تے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہما رے ڈیپا رٹمنٹ سے ہر سال کئی سو طا لبا ت صحا فت سیکھ کر نکلتی ہیں اور یہ شعبہ اب اس حد تک پھیل گیا ہے کہ انٹرنیشنل سٹڈیز میں بھی اس سبجیکٹ کو پڑھا یا جا تا ہے انہو ں نے کہا کہ پوری دنیا میں بو لنے کی آزا دی ہے۔ آزا دی را ئے کا حق سب کو حا صل ہے اور ایک بیما ر معا شرہ ہی اس پر پا پندی لگا سکتا ہے ۔ا نہو ں نے کہا کہ شعبہ صحا فت کا مستقبل تو روز بروز بڑھ رہا ہے اس کے ختم ہو نے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہو تا ۔ انہو ں نے کہا کہ شعبہ صحا فت کی افا دیت کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔طا لبا ت کو سہو لتو ں کے حوا لے سے با ت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ شعبہ میں کمیونیکیشن کی طا لبا ت کو ہر طرح کی سہو لت فرا ہم کی جاتی ہے جس سے فا ئدہ حا صل کر کے وہ اس فیلڈمیں اپنا لو ہا منوا سکتی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ میرا طا لبا ت کے لئے پیغا م ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر نے کے بعد اپنی فیلڈ میں اپنا لو ہا منوا ئیں اور معا شرہ کے لئے سود مند شہری ثا بت ہو ں ۔

مزید :

صفحہ آخر -