ریڈیو پاکستان کی 60سال سے زائد عمرکے کمپیئرز اور اناؤنسرز پرپابندی عائد

ریڈیو پاکستان کی 60سال سے زائد عمرکے کمپیئرز اور اناؤنسرز پرپابندی عائد
 ریڈیو پاکستان کی 60سال سے زائد عمرکے کمپیئرز اور اناؤنسرز پرپابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان براڈ کاسٹنگ نے تمام مراکز میں خدمات پیش کرنے والے 60سال سے زائد عمرکے کمپیئرز اور اناؤنسرز پرپابندی عائد کردی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے باعث ریڈیوپاکستان کے تجربہ کار اور آؤٹ سٹینڈنگ کیٹیگری کے کمپیئرز اور اناؤنسرز کامستقبل مخدوش ہو گیا۔ پی بی سی کے اس اقدام کے باعث لاہورمیں 20 سے زائداورملتان میں30 کے قریب جبکہ ملک بھرکے 32 ریڈیو سٹیشنز میں 300 سے زائد افرادبے روزگار ہو جائیں گے۔لاہورمرکزمیں 60 برس سے زائد عمر کے کمپیئرز میں پرائیڈ آف پرفارمنس ڈاکٹر امجد پرویزہمارے موسیقار کے نام سے پروگرام پیش کررہے ہیں، اداکار خالد عباس ڈار سوھنی دھرتی، شوکیہ ظہیر پاسبان،ریحان اظہر شعر ونغمہ،نسیم سندھو زرعی پروگرام جتھے ہل وگدے ،خورشید علی کھیت کھیت ہریالی اورہجویری بھٹی راوی رنگ پروگرام کررہے ہیں ان کے علاوہ خالد بھٹی، عبدالرشید، راحت افزا، نور جہاں ربانی، اصغر زیدی، شہنازشیخ،نغمہ احسن، رفعت ،امجد رفیق،لبنیٰ ظہیر،شگفتہ قادر، افضال نقوی اور شجاعت ہاشمی بھی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد لاہور مرکزمیں ماہ دسمبر کی بکنگ کیلئے ڈیوٹی چارٹ روک دیاگیاہے۔سینئر کمپیئرز اور اناؤنسرز نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری سے اپیل کی کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور60برس کی عمرکی پابندی ختم کی جائے۔

مزید :

کلچر -