بلدیاتی اداروں کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرانا چاہتے ہیں،علیم خان
لاہور(جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات سے گزشتہ10برسوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے فنڈز کے اعداد و شمار بتائے جائیں اور واضح کیا جائے کہ مختلف برسوں میں بلدیات کے محکمے کیلئے مختص رقم کو کہاں کہاں خرچ کیا گیا ؟۔،سینئر وزیر نے گزشتہ10برسوں میں بلدیات کے محکمے میں ہونے والے تمام بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں سفارشوں اور سیاسی پشت پناہی کے ذریعے ہونے والی افسران و اہلکاران کی تقرریاں اور تبادلے بھی شامل ہیں ۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی اداروں کو سیاسی دباؤ سے آزاد کرنا چاہتی ہے اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق موثر ترین بلدیاتی نظام متعارف کرانے کیلئے سرگرمیاں آخری مراحل میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے کام کرنے والے کسی ادارے میں بد عنوانی برداشت نہیں کرینگے ،گزشتہ دہائی میں پنجاب کی اندھیر نگری کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے اور اس کا آغاز محکمہ بلدیات سے کیا جا رہا ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بظاہر بلدیاتی سسٹم کو مفلوج رکھ کر سابقہ حکمرانوں نے محکمہ بلدیات کی ایک ایک پائی اپنے قبضے میں رکھی ۔
علیم خان