گنا کی کرشنگ شروع ،حکومت تعاون کررہی ہے ،چوہدری رمضان
لاہور( افضل افتخار)حکومت ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے اور گنا کی کرشنگ کا بھی آغاز ہوگیا ہے جس سے ہمیں بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ اس اقدام سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور ملک ترقی کرے گا کسان ملکی ترقی میں ہمیشہ بہت پیش پیش رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر کسان اتحاد چوہدری محمد رمضان نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے اور امید ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ملک میں گنا کی کرشنگ بہت ضروری تھی اب ضرورت اس بات کی ہے کہ کسانوں کو ان کا حق دیاجائے تاکہ وہ پہلے سے زیادہ محنت کریں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور کلاچی نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں کسان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور جس طرح وہ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں ہم ان کی تعریف کرتے ہیں ہم نے حکومت سے اپنے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے لئے کہا اور اس نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے امید ہے کہ اسی طرح سے حکومت ہمارے مطالبات اسی طرح سے مستقبل میں بھی تسلیم کرے گی ۔
چوہدری رمضان