انفارمیشن سروسزاکیڈمی میں زیر تربیت افسران کاپی ٹی وی لاہور کا دورہ

لاہور (فلم رپورٹر) انفارمیشن سروسزاکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت افسران نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکزکا معلوماتی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت انفارمیشن سروسزاکیڈمی کی ڈپٹی ائیریکٹر جنرل ثریا جمال اور انسٹرکٹرعمر لیاقت کر رہے تھے۔پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے جنرل منیجر سیف الدین نے وفد کا استقبال کیا ۔ انفارمیشن گروپ کے زیر تربیت افسران نے پی ٹی وی کے شعبہ نیوز، پروگرام اور انجینئرنگ ، اورڈیزائنگ کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں ان شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیاوفد نے لاہور مرکز کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز کا بھی دورہ کیا اور پروڈکشن سے متعلق تکینکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے جنرل منیجر سیف الدین نے بتایا کہ پی ٹی وی محض ایک ٹی وی چینل ہی نہیں بلکہ ایک اہم قومی ادارہ جو ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کافریضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ثقافت کا آئینہ دار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور مرکز محدود وسائل کے باوجود پندرہ سے زائد پروگرام تیار کررہا ہے جو ملکی اور علاقائی سطح پر نشر کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر جنرل منیجر نے انفارمیشن گروپ کے افسران کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دئیے ۔ انفارمیشن سروسزاکیڈمی کی ڈپٹی ائیریکٹر جنرل ثریا جمال نے اس موقع پر جنرل منیجر کو اکیڈمی کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔