علیمہ خان کی جائیداد پر احتسابی نظام کو سانپ سونگھ گیا،حمزہ شہباز

علیمہ خان کی جائیداد پر احتسابی نظام کو سانپ سونگھ گیا،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائیونڈ(آئی این پی) اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا کہ کتنی ستم ظریفی کی بات ہے، کہ میاں نواز شریف کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد اور آج تک کوئی ثابت نہیں ہوا میاں شہباز شریف کو پابند سلاسل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں احتساب حکومت کے گھر کی لونڈی بن چکا ہے،علیمہ خان کی جائیداد پر احتسابی نظام کو سانپ سونگھ گیا ہے،نواز شریف کے بیٹوں کے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے توعلیمہ خان کے خلاف کیوں نہیں بنائی گئی، نیب کو صرف سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پی پی حلقہ 168کے ضمنی الیکشن میں امید وار رانا خالد محمود کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ میں450 شخصیات کو چھوڑ کر صرف ایک شخص کو نشانہ بنانا بنایا گیا،دوسال کے ٹرائل کے باوجود ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو ان لیگ کے امید وار کی فتح مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ا نشا اللہ خالد محمود کی کامیابی یقینی ہے،ایم پی اے اختر حسین بادشاہ ،ایم ہی اے مرزا جاوید، ن لیگی سینئر رہنما خاد م عامر رشید، ، چیئر مین عبدالحمید خاں، اور دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے، بغیر الزام ثابت ہونے کے گرفتاری انتقام کی نشاندہی کر تی ہے، ملک پر سیاسی اور معاشی طور پر کمزور حکمران مسلط ہیں جن کو پاکستان کے سیاسی امور پر گہرا ادراک حاصل نہیں، انہوں نے کہا کہ ملک اناڑیوں کے سپرد کردیا گیا ہے، انتخابات سے پہلے بلند و بانگ دعوے ریت کی دیوارکی طرح زمین بوس ہوئے ، کسی ایک بھی نعرے کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا ،قوم میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -