پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے، اسماء کاشف
لاہور( فلم رپورٹر)مسز پاکستان و نامور ماڈل اسماء کاشف نے کہاہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔پاکستانی ڈیزائنر کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔دنیا بھر میں پاکستانی ملبوسات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔پاکستانی ڈراموں نے انٹرنیشنل سطح پر اپنے توجہ حاصل کی ہے ۔اس کی بنیادی وجہ ڈراموں کے سکرپٹ جاندار اور حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اسی طرح فلموں کے سکرپٹ بھی حقیقت کے قریب تر ہونے چاہیے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا امریکہ اور یورب جیسے ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے ۔خود فٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے جم جارہی ہوں جبکہ آئندہ سال ہونے والے مسز پاکستان کے نئے اور سالانہ مقابلے میں دوبارہ کامیاب ہونے کیلئے خود کو مکمل طور پر تیار کرلیا ہے۔